کیف: (ویب ڈیسک) روس نے میزائل حملوں میں یوکرینی ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر ڈونیسک کے گورنر پاؤلو کیریلینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر اڈویو میں روسی افواج نے گولہ باری جاری رکھی، چند میزائل ایک ہسپتال میں گرے جسے عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔
گورنر پاؤلو کیریلینکو کا مزید کہنا تھا کہ میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 7 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
روس نے گزشتہ برس یوکرین میں حملے کے بعد سے جن 4 علاقوں کو خود میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا ان میں ڈونیٹسک بھی شامل ہے تاہم اس شہر میں یوکرینی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور روسی فوج سے کئی علاقے واگزار کروائے جا چکے ہیں۔