واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے روسی عوام سے اپنے ملک کی جاسوسی کرکے اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
امریکا کی جانب سے روسی افواج، سرکاری ملازمین، سفارتکاروں، سائنسدانوں اور عام لوگوں کو اپنے ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کرنے کے بیان کے بعد روسی خفیہ ادارے بھی ہائی الرٹ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین، روس جنگ کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے اثرات جاننے کیلئے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے روسی زبان میں مختصر پیغام جاری کیا ہے، پیغام میں روس کے حالات سے آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔