میکسیکو میں کار شو کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

میکسیکو میں کار شو کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس سٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر شو میں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی، حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی گرے رنگ کی وین میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 10 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی۔