لندن: (ویب ڈیسک ) برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کوگرفتار کرلیاگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک کی سرکاری رہائش 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے دروازے سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی ، گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا تاہم بعد میں کچھ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ، پولیس کاکہنا ہے کہ وہ حالات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت برطانوی وزیراعظم رشی سونک گھر پر موجود تھے اور بعد میں وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت روانہ ہوگئے۔