سنگاپور: (دنیا نیوز) چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے کہا ہے کہ چین محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔
سنگاپور میں دفاعی سربراہی اجلاس سے خطاب میں چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں سرد جنگ کی ذہنیت دوبارہ ابھر رہی ہے، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کے خطرات میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، کچھ ممالک ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کر رہے ہیں۔