لندن: چاقو حملے میں 15 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد ہلاک

لندن: چاقو حملے میں 15 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد ہلاک

دوہرے قتل کا یہ واقعہ شمالی لندن کے علاقہ اِسلِنگٹن میں پیش آیا، چاقو بردار شخص نے دونوں نوجوانوں کو گزشتہ رات چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔

حملے میں 15 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 23 سالہ جوان ہسپتال جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ واقع میوزک ویڈیو بناتے ہوئے پیش آیا۔