کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ، ہزاروں افراد کی شرکت

Published On 16 July,2023 10:22 pm

مالٹن (دنیا نیوز) سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لیے مالٹن اونٹاریو میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مالٹن آنٹاریو میں ووٹنگ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر اہتمام صبح نو بجے دعا کے بعد ووٹنگ کا آغاز ہوا، ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل آٹھ بجے ہی ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوگئے ،شرکا کی خالصتان کے حق میں نعرے بازی ووٹنگ کیلئے مقرر سینیٹر کو مہندر سنگھ خالصہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد یہ ریفرنڈم کیلئے ہونے والی پہلی ووٹنگ ہے، ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں خالصتان چیپٹر کے چیف کوارڈینٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور برطانوی جریدے برٹش ہیرالڈ نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا

مالٹن آنٹاریو میں بھی خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم پر بھارت کو تکلیف، مقامی سطح پر انتہا پسند ہندوں اور سکھوں میں زبردست کشیدگی ، مقامی حکوت کے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے انکار پر بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،اس سے قبل بھارت کینیڈا میں ریفرنڈم کے انعقاد پر کینیڈا کی حکومت سے احتجاج کر چکا ہے۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان کے قیام سے خوفزدہ بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو راستے سے ہٹانےُ کیلئے اپنی ایجنسیوں کا استعمال کیا، برمنگھم میں بھی ایک سکھ رہنما کی پراسرار موت کے پیچھے بھی بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔