شام: فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

شام: فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ڈرون حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون حملہ فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کیا گیا، ہلاک، زخمی ہونے والوں میں فوجی افسران، اہلکار اور شہری شامل ہیں، شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجوایشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے نکلے تھے۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران ڈرون حملہ سب سے مہلک ترین ہے اور اس میں شامی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے، دہشت گردانہ حملے میں فوجی اور سویلین کی بڑی تعداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

فوجی اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے نہیں اٹھائی اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کسی کا نام لیا گیا ہے۔