غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائے: اقوام متحدہ

غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائے: اقوام متحدہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک غزہ میں وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بین الااقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

وولکر ترک نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کا احتساب کیا جائے اور عالمی ادارے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔