تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ ایک طویل اور خونریز جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین غارت گری کی جنگ کے راستے پر کھڑا ہے، اسرائیل کو یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسرائیل تاریخ کے کوڑے دان میں ختم ہو جائے گا۔
کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ جنگ ختم نہیں ہوئی، عالم اسلام کو جو کرنا ہے وہ کرے گا، صیہونی حکومت مزید امن و سلامتی کو نہیں دیکھ سکتی، مسلمان غزہ کے مظلوم عوام کی طرف سے بدلہ لیں گے۔