عمان: (دنیا نیوز) اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دینا چاہئے۔
اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا سب کو مل کر غزہ میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو روکنا چاہیے، عالمی طاقتیں اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کے لیے مجبور کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہسپتالوں ، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری بند کرے، غزہ کے لوگوں تک فوری امداد پہنچائی جائے۔