غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت ، امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت ، امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سروے میں غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرز عمل کو 70 فیصد ووٹرز نے مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز میں بھی جوبائیڈن کی مقبولیت میں 40 فی صد کمی آئی ہے جبکہ سروے میں شامل18 سے 34 سال کےزیادہ ترامریکیوں نےاسرائیلی حملوں کو حد سےمتجاوز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ میں حماس نہیں فلسطینی اتھارٹی کی حکومت ہوگی: جو بائیڈن

 خیال رہے کہ امریکا میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جو بائیڈن بھی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک بار پھر حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔