غزہ میں حماس نہیں فلسطینی اتھارٹی کی حکومت ہوگی: جو بائیڈن

غزہ میں حماس نہیں فلسطینی اتھارٹی کی حکومت ہوگی: جو بائیڈن

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہوگا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ان ’’کوششوں‘‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے اور غزہ پر بھی حکومت سنبھالنا ہوگی، اس مسئلے کا پائیدار حل ’’دو ریاستوں‘‘ اسرائیل اور فلسطین کا قیام ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے غزہ میں طویل عرصے تک اپنی فوجوں کی تعیناتی کے ارادے پر کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی یا اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کریں گے، غزہ کے محاصرے اور ناکہ بندی کی بھی مخالفت بھی کرتے ہیں۔