بحری جہاز کے اغوا میں ملوث ہونے کا صہیونی حکومت کا الزام بے بنیاد ہے: ایران

بحری جہاز کے اغوا میں ملوث ہونے کا صہیونی حکومت کا الزام بے بنیاد ہے: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تہران میں پریس کانفرنس میں کہا کہ صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی امریکی حمایت پر خطے میں ردعمل آنا فطری بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کا الزام بےبنیاد ہے، ایران میں صہیونی کمپنیوں اور متعلقہ کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی لگادی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مبینہ طور پر اسرائیلی جہاز کے اغوا ہونے کا واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔