قطر: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کی رہنما حماس اسماعیل ہانیہ سے ملاقات ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی بارے تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تباہ کن صورتحال اور امداد کا دائرہ کار وسیع کرنے سمیت غزہ میں موجود زخمیوں کی فوری دیکھ بھال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلی گفتگو کی۔