حماس اسرائیل تنازع، چینی وزیر خارجہ 29 نومبر کو امریکا جائیں گے

حماس اسرائیل تنازع، چینی وزیر خارجہ 29 نومبر کو امریکا جائیں گے

بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وانگ ای حماس اسرائیل تنازع پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے: چینی صدر

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین مستقل جنگ بندی اور تنازع کے حل کیلئے کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، جنگ بندی میں توسیع ہونی چاہئے اور غزہ میں پہنچنے والی امداد کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔