آسٹریلوی حکومت کا بحیرہ احمرمیں جنگی جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست پرغور

Published On 14 December,2023 02:25 pm

سڈنی : (ویب ڈیسک ) آسٹریلوی حکومت بحیرہ احمر میں جنگی جہاز بھیجنے کی امریکی درخواست پر غور کر رہی ہے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چامرز نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے آسٹریلوی حکومت سے بحیرہ احمر میں جنگی جہاز بھیجنے کی درخواست کی ہے اور آسٹریلوی حکومت اس درخواست پر غور کر رہی ہے ۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کی تیسری بڑی سیاسی جماعت گرینز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈیوڈ شوبریج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ اقدام آسٹریلیا کو مشرق وسطیٰ میں اگلی امریکی جنگ میں الجھانے کی طرف پہلا قدم ہے۔

آسٹریلوی وزیر کا یہ بیان آسٹریلوی حکومت کی طرف سے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کے اظہار کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے2 روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بند ی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔