تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرئیلی فوجیوں کا جانی نقصان افسوسناک ہے، جنگ کی ہم بہت بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔
کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں ہفتے کا روز لڑائی کے انتہائی مشکل دن میں سے ایک تھا جس کے بعد اتوار کی صبح بہت ہی مشکل صبح ہے، میں صاف صاف کہنا چاہتا ہوں یہ ایک طویل جنگ ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جنگ جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، ہم مقاصد اور کامیابی حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے، امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی آپریشن روکنے کی درخواست نہیں کی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل حماس کے مجاہدین سے جھڑپوں میں 14 اسرائیلی فوجی مارے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 153 ہو گئی، 7 اکتوبر سے غزہ پر بمباری میں 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔