یوکرین کا 6 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

Published On 19 February,2024 09:11 pm

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 3 روز میں روس کے 6 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے۔

یوکرینی آرمی چیف نے کہا کہ یوکرینی فوج نے آج 2 اور روسی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، روس کے ایس یو 34 اور ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا، روسی لڑاکا طیاروں کو تباہ کن گائیڈڈ فضائی بموں سے تباہ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے ہفتے کو روس کے 3 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا بتایا تھا، یوکرینی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ روسی طیاروں کو کونسے علاقے میں تباہ کیا گیا۔