امریکی اوربرطانوی جنگی طیاروں کے یمن پرپانچ حملے، 11 شہری شہید

امریکی اوربرطانوی جنگی طیاروں کے یمن پرپانچ حملے، 11 شہری شہید

مقامی میڈیا کے مطابق حملے یمن کے علاقے صعدہ، مجز ، تکیہ،بجل اور العرج میں کیے گئے ، مغربی فضائیہ کی بمباری میں درجنوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

جنوری سے امریکہ اور برطانیہ نے بحری جہازوں کے حملوں کے جواب میں یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بار بار حملے کیے ہیں۔