ماسکو: (دنیا نیوز) ولادیمیر پیوٹن صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 67 فیصد رہا، ولادیمیر پیوٹن 87اعشاریہ 97 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
روسی میڈیا کے مطابق پولنگ سٹیشنزبند ہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا، روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی۔
روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ سٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔
تین روزہ پولنگ میں صدرپیوٹن کےمدمقابل چارامیدوار تھے، جن میں سے ایک اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پرسرار طور پر جیل میں ہلاک ہوگئے تھے۔
71 سالہ پیوٹن کے جی بی سابق لیفٹیننٹ کرنل تھے، پیوٹن 1999میں اقتدار میں آئے، وہ مزید 6 برس تک اقتدار میں رہیں گے۔