ایران کا اسرائیل پر حملہ ، ایرانی شہریوں کا جشن، لبنان میں بھی ریلی نکالی گئی

ایران کا اسرائیل پر حملہ ، ایرانی شہریوں کا جشن، لبنان میں بھی ریلی نکالی گئی

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں شہری ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلز داغے ہیں،اس سے قبل ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے سے خبردار کیا تھا۔