غزہ: نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہدا کی لاشیں برآمد

غزہ: نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہدا کی لاشیں برآمد

عرب میڈیا کے مطابق اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے انخلاء کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈر بن چکا ہے۔

غزہ میں اس سے پہلے الشفا اوربیت لاحیہ ہسپتال سےبھی اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں ، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھر پر بمباری سے 7 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ رفاہ کے جنوب میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 16بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قاتل صہیونی فوج کے حملے سے جوبیس گھنٹوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے، اسرائیلی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز ،77ہزار سے زائد ہوگئی۔