ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک عدالت کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 1 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا اور اگلی بار توہینِ عدالت کرنے پر جیل کی سزا دینے کا کہہ دیا۔

جج نے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر گزشتہ ہفتے بھی توہینِ عدالت پر 9 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کے لیے کی گئی غیرقانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے۔