انڈونیشیا میں بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 28افراد جاں بحق،4لاپتہ

انڈونیشیا میں بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 28افراد جاں بحق،4لاپتہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ریسکیو ٹیم کے سربراہ عبدالمالک نے  بتایا کہ 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہم ابھی تک 4 دیگر لاپتا افراد کی تلاش کر میں مصروف ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔