ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے رواں سال حج کے خطبے کی ذمہ داری مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کو سونپ دی تھی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کے سربراہ و امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے شاہی منظوری کے بعد ڈاکٹر ماہر کے نام کے نام کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ ماہر المعیقلی رواں سال حج 1445 ہجری کے موقع پر یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال خطبہ حج کیلئے کسی نہ کسی خطیب کا انتخاب کیا جاتا ہے۔