ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد

ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد

میڈیا رپورٹس کے مطابق امن دیپ سنگھ ان 4 افراد میں شامل ہے جن پر اوٹاوا میں قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

امن دیپ سنگھ کو 3 نومبر 2023 کو بریمپٹن سے گرفتارکیا گیا تھا، اسے اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا، شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں جبکہ امریکی حکومت نے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنے کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔