ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پائیدار بنانے اور آگے بڑھانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور ان کے اثرات سمیت عالمی امن کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔