ٹیکساس : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں طوفان سے 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن شہر میں طوفان اور بارشوں سے اموات ہوئیں، دونوں اموات ہیریس کاؤنٹی میں گھر پر درخت گرنے سے ہوئیں جہاں 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی آندھی کے سبب کئی علاقوں میں درخت اُکھڑ گئے اور مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے سبب 27 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، طوفان کی شدت میں اب کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔