فلپائن میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

فلپائن میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ فلپائن کے علاقے منڈاناؤ میں آیا، آج صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں گہرائی 630 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔

واضح رہے کہ فلپائن پیسفک کے رنگ آف فائر میں واقع ہے اور یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔