نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص نیتن یاہو کا ماسک پہن کر بھی شریک ہوا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس سے خطاب آج ہوگا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کیلیے تیار ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات جمعے کو فلوریڈا میں ہوگی، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔