تل ابیب : (ویب ڈیسک ) ایران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے الاقصیٰ مسجد کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہانیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔
گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری نے خطبے میں اسماعیل ہانیہ کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصی میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائشگاہ پرمیزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔