یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر عجائب گھر سے نوادرات کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے ایک یرغمال شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ غزہ سٹی سے برطانوی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہودی تیشا باؤ منا رہے ہیں، جو 12 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست کو ختم ہوگا، تیشا باؤ پر یہودی پہلے اور دوسرے ٹیمپلز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے، اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا موجود ہے ۔