یوکرین کی روس کے کرسک جوہری پلانٹ پر حملے کی اطلاعات

یوکرین کی روس کے کرسک جوہری پلانٹ پر حملے کی اطلاعات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاعات کے بعد روس نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین نے جوہری پلانٹ پر حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا،یوکرین کی طرف سے تباہی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔

روس کا مزید کہنا تھا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی اطلاعات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ ایٹمی دہشت گردی ہو گی ۔

روس نے اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی یوکرین کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔