پنسلوینیا : (دنیانیوز) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے معیشت برباد کردی35 لاکھ سے زائد امریکی بےروزگار ہوئے، بدترین مہنگائی کی وجہ سے ہر گھرانے پر سالانہ 28 ہزار ڈالر کا بوجھ پڑاا۔
ان کاکہنا تھا کہ کملا ہیرس کی نام نہاد پاورپلانٹس بند کرنے کی پالیسی ختم کردوں گا، صدر منتخب ہوا توامریکی سٹیل ملز کی نجکاری روک دوں گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس نے بائیڈن کی جگہ ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے امریکا میں بغاوت کی، جوبائیڈن کی بجائے کملاہیرس کو ہرانا میرے لیے آسان ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آگئی، رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوگا جس میں ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس اور ری پبلیکننز کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان سیاسی چپقلش انتہا کو پہنچ چکی ہے۔