غزہ: (ویب ڈیسک) مغرب کنارے تشدد کے واقعات کے باعث فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے واپس لوٹ گئے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ محمود عباس شمالی مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت کے بنا پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کی غرض سے بدھ کے روز وطن واپس لوٹ گئے۔