بحرین نے سماجی کارکنوں سمیت 457 قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا

بحرین نے سماجی کارکنوں سمیت 457 قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا

شاہی فرمان کے بعد رہائی پانے والے قیدیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں شیعہ قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر خواتین اپنے بیٹوں اور شوہروں کو لینے کے لئے موجود تھیں۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے شاہی تخت کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر 457 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تقریباً 5 ماہ پہلے 1500 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا گیا تھا۔