ماسکو : (ویب ڈیسک ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جیت کیلئے کاملا ہیرس کی حمایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی حمایت کا کہہ رہے ہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔
پیوٹن نے کہا کہ کملا ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نے اب تک سارے امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں لگائیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اگر کملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ٹرمپ کی طرح نہ کریں، امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔
دوسری جانب امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر پیوٹن کے تبصرے پر ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ روسی صدر کو ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔
جان کربی نے مزید کہا کہ روسی صدر کو کسی بھی طرح کسی کی بھی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔