ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہماری اولین ترجیح ہے: نیتن یاہو

Published On 01 November,2024 04:43 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نئے فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد کارروائی کی بے مثال آزادی حاصل ہے۔

نیتن یاہو نے کہا میں نے اسرائیل کی دفاعی افواج اور سکیورٹی شاخوں کو جو حتمی ہدف دیا ہے وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی حملے پر اپنے پہلے ردعمل میں ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اسے نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے اور نہ ہی کم سمجھا جانا چاہئے۔