نجیب میقاتی کا عالمی برادری پر گروپوں کے بجائے لبنان کی بھرپور حمایت کرنے کا مطالبہ

نجیب میقاتی کا عالمی برادری پر گروپوں کے بجائے لبنان کی بھرپور حمایت کرنے کا مطالبہ

میڈیارپورٹ کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے ریاض میں عرب سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو بھی ہلکی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کو چاہئے کہ وہ لبنان میں اپنی مداخلت کو روک دیں۔

انہوں نے کہا لبنان میں کام کرنے والے گروپوں کی حمایت کرنا لبنانی ریاست کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، اس لئے ملکوں کو چاہیے کہ وہ لبنانی ریاست کی حمایت کریں نہ کہ گروپوں کی۔