جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی: القسام بریگیڈ

جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی: القسام بریگیڈ

اپنے ایک بیان میں ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کااحترام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں، اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، ہماری قوم کی عظیم قربانیاں اور بہایا گیا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، اسرائیل نے غزہ میں بہت مظالم ڈھائے، ہم نے ہر جگہ صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی۔