نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،دونوں رہنماؤں نے عالمی امن اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اپنے ایک پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت ہوئی ہے، امریکا اور بھارت باہمی مفاد اور بھروسہ مند شراکت داری کے لیے پُرعزم ہیں، امریکا اور بھارت مل کر عوامی فلاح، عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بھارتی سفارت کار اگلے ماہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کرانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔