واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نیوی نے چینی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک پر پابندی لگا دی۔
عالمی میڈیا کی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو ای میل کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ ڈیپ سیک اے آئی کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس کے ماڈل ماخذ اور استعمال سے سکیورٹی اور اخلاقی خطرات جڑے ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کے ترجمان نے اہلکاروں کو ای میل بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اقدام نیوی کے چیف انفارمیشن افسر کی جانب سے اے آئی سے متعلق بنائی گئی پالیسی سے جڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چین کی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کو 800 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، جس میں اے آئی چپ بنانے والی کمپنیاں نویڈیا اور براڈکام کے حصص کی قیمت 17 فیصد گرگئی ہے۔