کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) امریکا سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکڑوں افراد نے نعرے لگا کر خراج تحسین پیش کیا، ابراہیم رسول نے کہا مجھے امریکا سے نکالے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ہم نے اپنے مفادات امریکا کی جھولی میں نہیں ڈالے اس لئے مجھے واپس بھیجا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ابراہیم رسول کو امریکا اور ٹرمپ مخالف سیاستدان قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔