راس عیسیٰ: (دنیا نیوز) یمن کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی، 171 زخمی بھی ہوئے۔
راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکا نے خوفناک فضائی حملہ کیا، حوثی باغیوں نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے حملے حوثیوں کو ایندھن کی فراہمی روکنے اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔
امریکا نے حوثی باغیوں کی مدد کے الزام میں انٹرنیشنل بینک آف یمن پر پابندیاں عائد کر دیں۔