امریکی صدر کا یورپی یونین پر دباؤ، چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کی تجویز

امریکی صدر کا یورپی یونین پر دباؤ، چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کی تجویز

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کی معیشت کو تیل کی فروخت سہارا دے رہی ہے، اس لیے امریکا یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایسے ہی ٹیرف عائد کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے اس سے قبل بھارت پر ٹیرف دگنا کر دیئے تھے جبکہ یورپی یونین اب تک صرف پابندیوں کو ترجیح دیتی رہی ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ تجویز عالمی سطح پر تجارتی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے، خصوصاً اس وقت جب عالمی معیشت پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔