غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔
شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، طبی عملہ آنسو چھپاتے ہوئے امداد میں مصروف ہے۔
فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 643 ہوگئی، 1 لاکھ 70 ہزار 655 فلسطینی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سیزفائر کا دعویٰ کرتا ہے مگر غزہ بھر میں گولیاں اب بھی چل رہی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو سدھرنا ہوگا، انسانی لاشوں پر سیاست بند کرے، حماس درست رویہ اختیار کرے ورنہ اسے ختم کر دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رفاہ میں اسرائیلی فوج پر حملے کا الزام مسترد کر دیا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت بند نہ ہوئی تو یرغمالی کی لاش کی حوالگی مؤخر کر دیں گے۔



