غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں عبوری انتظامیہ کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی پر غور شروع کر دیا، امریکی امن منصوبے میں اسرائیلی فوج کے انخلا کا بھی امکان ہے، امریکی صدر اگلے ہفتے عبوری غزہ امن بورڈ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ممکنہ عبوری امن بورڈ میں بین الاقوامی نمائندوں کی شمولیت متوقع ہے، غزہ کیلئے مجوزہ امریکی امن بورڈ کی سربراہی نکولائی ملادینوف کریں گے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نکولائی کی فلسطینی حکام سے ملاقات ہوئی، اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نکولائی کی فلسطینی حکام سے ملاقات کے دوران ٹرمپ منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق بات چیت ہوئی، نکولائی اسرائیلی وزیراعظم سے بھی ملے تھے۔



