دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) شامی صدر احمد الشرع کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جس میں امریکا نے شام پر قیصر ایکٹ کے تحت عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کر دیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر احمد الشرع کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی امن، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد شامی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شامی صدر پسند آئے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شام کامیاب ہو کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کا حصہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر قیصر ایکٹ کے تحت عائد پابندیاں 6 ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کردیا، قیصر ایکٹ 2019ء میں بشار الاسد حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے منظور کیا گیا تھا۔