امریکا: وینزویلا میں مزید فوجی اقدامات کیخلاف قرارداد بحث کیلئے منظور

Published On 09 January,2026 12:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے وینزویلا میں مزید فوجی اقدامات کیخلاف قرارداد بحث کیلئے منظور کر لی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 52 ارکان سینیٹ نے قرارداد کے حق اور 47 نے خلاف ووٹ دیا، قرارداد کے متن کے مطابق وینزویلا میں فوجی اقدامات کیلئے صدر کو کانگرس کی اجازت درکار ہوگی۔

کچھ ریپبلکن سینیٹرز نے بھی اپنے صدر کے خلاف ووٹ دیا، صدر ٹرمپ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ریپبلکن سینیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وار پاورز بل کے حق مین ووٹ دینے والے ریپبلکنز کو شرمندہ ہونا چاہیے، ڈیموکریٹس کا ساتھ دینے والے ریپبلکنز کو دوبارہ منتخب نہیں ہونا چاہیے۔